(ایجنسیز)
دنیا بھر میں بے روزگاری کی شرح میں تیزی کے ساتھ اضافہ بڑھ رہا ہے، جس میں اٹلی بے روزگاری کا سینتیس سالہ ریکارڈ توڑتے ہوئے کسی سے پیچھے نہیں رہا۔
اٹلی ایک تحقیقاتی ادراے کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بے روزگاری کی شرح گزشتہ سال اکتوبر میں بارہ اعشاریہ پانچ تھی، حالیہ سروے کے مطابق
بیروزگاری کی شرح ریکارڈ اضافے کے ساتھ بتیس لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے جس میں کثیر تعداد میں نوجوان افراد بیروزگار ہیں۔
اٹلی یورو زون کی تیسری بڑی معشیت ہے تاہم ایک دہائی سے ناقص پالیسیوں کے باعث معشیت سست روی کا شکار ہے، اٹلی کی عوام کی جانب سے بیروزگاری میں اضافے کے بعد ملک بھر میں مظاہرے کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔